• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

68دن بعد کل سے کے پی کے بھر میں ضلعی عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) یکم جون سے صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کو کھولنے سے متعلق جوڈیشل افسران اوربارایسوسی ایشنز کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی جس کے بعد68دن کی بندش کے بعد تمام ضلعی عدالتوں کو کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، عدالتی کارروائی کے دوران کورونا وباء سے متعلق وضع کردہ ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد پر زور،گزشتہ روز رجسٹرارپشاورہائیکورٹ خواجہ وجیہہ الدین کی زیرصدارت ویڈیوکانفرنس پشاورہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں صوبے بھر کی تمام ضلعی عدالتوں کی انتظامی اور عدالتی کارروائی شروع کرنے سے متعلق جوڈیشل افسران اور بارایسوسی ایشنزکے نمائندوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
تازہ ترین