• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں8 افراد گرفتار،مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق ممتازآباد پولیس نے ہیڈ نوبہار سے ملزم واصف علی سے2لیٹر شراب ، گلگشت پولیس نے گلگشت چوک سے ملزم شاہد 120گرام چرس ، بی زیڈ پولیس نے یوحنا آباد سے ملزم داود سے 22ولایتی شراب کی بوتل ، پاک گیٹ پولیس نے پل نقشبنداں سے ملزم منظور سے16لیٹر شراب ، موری آجڑیاں سے ملزم ارشد سے1460گرام چرس ، بستی ملوک پولیس نے بستی شور کوٹ سے ملزم محمد اکرام سے10لیٹر شراب ، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ریاض حسین سے 30لیٹر شراب جبکہ صدر جلالپور پولیس نے موضع کنڈیز سے ملزم فیاض سے190گرام چرس برآمد کی۔
تازہ ترین