• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سبرب سرکل پولیس نے ایس پی سٹی محمد شعیب کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے تین مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے شہر بھر میں شہریوں سے بذریعہ فون آرڈر حاصل کرکے ہیروئن سپلائی کرنے والے مشہور منشیات فروش ہارون ولد اعظم سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اس کی نشاندہی پر 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن، دھندہ رقم اور ایک عدد ریپٹر بھی برآمد کر لیا ہے، اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزم ملک تاج ولد سرتاج سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس اور ایک عدد پستول جبکہ منشیات فروش عبد الجلیل ولد جمیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرم چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں ہیروئن اور چرس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین