• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم میں شہری کو لوٹ لیاگیا، لاکھوں کی چوریاں، ڈاکے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 12 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹائون کے علاقہ میں سنیئر فوٹو گرافر محمد سلیم رانا کے گھر قفل شکنی کی واردات میں چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے،تھانہ نیو ٹائون کو محمد سلیم رانا نے درخواست دی کہ وہ عید کی چھٹیوں پر اپنے گائوں گئے ہوئے تھے کہ عید کے دوسرے روزمحلہ محمود آبادپنڈورہ میں واقع گھرکےتالےتوڑ کرنامعلوم چور ایک مالا سیٹ دو لیڈیز انگوٹھیاں اور ایک مردانہ انگوٹھی، چار کانٹے، ہیئر پن، 61ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی کو مشتاق احمد نے بتایا کہ لیاقت باغ کے نزدیک کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر 13ہزار روپے، موبائل اور 4اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کو شیخ محمد وقاص نے بتایا کہ نسواری بازار میں دالیں اور چاولوں کا کاروبار کرتا ہوں، گودام کی چابیاں وسیم کے پاس تھیں جس نے اپنے بھائی اور والد سے مل کر گودام سے 230 توڑے چاول اور 20 توڑے دالیں کل مالیتی پونے نولاکھ روپے چوری بیچ دیں ۔ تھانہ کینٹ کو عزیزالرحمن نے بتایا کہ کال سن رہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا بیگ چھین کرفرارہوگئے جس میں 77ہزار روپے اور موبائل تھا۔تھانہ کینٹ کو محمدسعدنسیم نے بتایاکہ میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوارہاتھاکہ ایک نامعلوم مسلح ملزم اندرداخل ہوااورمجھ سے اسلحہ کی نوک پر 58ہزارروپے،موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو ہارون الرشیدنے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل نمبر اے زیڈآر-368پر گھر واپس جارہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر میراموٹرسائیکل ، موبائل،اور6ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمدعمرفاروق نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر طلائی زیورات اور55ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکومحمد مقیم نے بتایا کہ میں فیض آباد سے4 سواریاں لیکرٹیکسلا کی طرف آرہاتھاکہ انہوں نے پی ایم اوروڈپراسلحہ کی نوک پر مجھےروکااور مجھ سے میری کار نمبراے کے ٹی -849 ،15 ہزارروپے اورموبائل چھین کر مجھے میرے ہی ازاربندسے باندھ کرفرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکوکانسٹیبل اویس جاویدمتعینہ پولیس لائن روات نے بتایا کہ دوران جنازہ کسی نامعلوم شخص نے میری جیب میں سے موبائل،48سوروپے ودیگر کارڈزچوری کرلئے۔تھانہ گوجرخان کو ثاقب قیوم نے بتایا کہ میں ایک موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ صدربیرونی کو سید فرحت عباس نے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے ہم اپنے گھر لالہ رخ کالونی واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اورکو ئی نامعلوم چور گھر کا قیمتی سامان ایک لاکھ 85ہزارروپے اور ایک سونے کی انگوٹھی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو محمد عارف نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے پلاٹ سے تقریباً ڈیڑھ ٹن سریا چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو عمر جاوید نے بتایاکہ میری دکان سے میرا 2 لاکھ روپے مالیت کاسامان نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ چونترہ کو عدنان حسین نے بتایا جو نہی ہم مندوال سے آگے چکری روڈ کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر ایک لکڑیوں والا ٹرک کھڑا تھا اور تین مسلح آدمی موجود تھے انہوں نے ہمیں روک کر مجھ سے 20ہزار روپے شناختی کارڈ موبائل فون اوروسیم سے 3ہزار روپے اور اسکا موبائل فون زبر دستی چھین لیے ۔تھانہ چونترہ کومشتاق خان نے بتایاکہ اچانک 4 اشخاص جنہوں نے نقاب کیے ہوئے تھے سامنے آگئے جنہوں نے مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 11 ہزار روپے میرا موبائل فون اور موٹرسائیکل کے کاغذات اور ماموں لیاقت سے 7 ہزار روپے اور ٹرک والوں سے 40 ہزار روپے موبائل فون ، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ بھارہ کہوکومارگلہ ویلی کے رانامحمدنعیم نے بتایاکہ نامعلوم چوران کے گھرکے تالے توڑکرنقدی ،ایل ای ڈی ،لیپ ٹاپ کل مالیتی تین لاکھ 80ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کورال کے علاقہ غوری گارڈن سے مقصوداحمدکی موٹرسائیکل ہنڈا125نمبربی اے پی 057چوری ہوگئی۔تھانہ رمناکومسرت رشیدنے بتایاکہ نقیب خان اوراعجازنقیب نے مدعیہ سےکارنمبرپی ایس این 2224امانتاً لی جوواپس نہیں کررہے ہیں۔
تازہ ترین