• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی، ریما خان

ریما خان کی موجودہ حالات پر شاعری


ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان کا عالمی وبا کورونا کے حوالے سے کہنا ہے کہ صرف چند روز کی بات ہے اُس کے بعد آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی۔

حال ہی میں ریما خان نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے شاعری پڑھی جس میں اُنہوں نے لوگوں کو اُمید دلائی کہ جلد ہی اچھے دن آئیں گے اور ہم اِس مشکل دور سے گُزر جائیں گے۔

View this post on Instagram

faqat chand roz....

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on


فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ریما خان نے شاعری کچھ اس طرح پڑھی:

فقط چند روز میرے اہلِ وطن
فقط چند روز
آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی
اپنی دُنیا میں آسانیاں آئیں گی
اپنے مولا کی رحمت سے اُمید ہے
رحم کو خود پہ فرض جس نے کیا
وہ جو رحمٰن ہے
ساری انسانیت کا وہ ہی مان ہے
لفظ ’کُن‘ سے سب کچھ بدل جائے گا
کاروانِ گلستاں سنبھل جائے گا
ہاتھ سے ہاتھ کیا، دل سے دل مل جائیں گے
داغ دُھول جائیں گے، چاک سِل جائیں گے
سجدہ گاہیں بھی آباد ہوجائیں گی
رونقِ بازار و گلیاں بھی لوٹ آئیں گی
فقط چند روز میرے اہلِ وطن
ذرا صبر سے اپنے دالان و آنگن میں بیٹھے رہو
فون پر حال احوال پوچھا کرو
فقط چند روز
آزمائش کی یہ گھڑیاں گُزر جائیں گی
اپنی دُنیا میں آسانیاں آئیں گی

اِس سے قبل ریما خان نے انسٹاگرام پر ماؤں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔


ریما خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے آج کل اپنے گھروں میں ہی ہیں تو ایسے میں ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون، ٹیبلیٹ اور ٹیلیویژن کا زیادہ استعمال نہ کرنے دیں کیونکہ یہ آپ کے بچے کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آپ کوشش کریں کہ اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جیسے جسمانی سرگرمیاں کرکٹ یا کوئی دوسرا کھیل، اور گھر کے کاموں میں اپنے بچوں کی مدد لیں۔‘

تازہ ترین