• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ : ذمہ دار شہریوں نے ہجوم کنٹرول ، امدادی کاموں میں حصہ لیا

طیارہ حادثہ : ذمہ دار شہریوں نے ہجوم کنٹرول ، امدادی کاموں میں حصہ لیا


کراچی،طیارہ حادثہ کے دوران بعض ذمےدار شہریوں نے بھی ہجوم کو کنٹرول کیا اور امدادی سر گرمیوں میں بھی حصہ لیا ۔

کراچی میں طیارہ حادثہ کے دوران بعض ذمےدار شہریوں نے بھی ہجوم کو کنٹرول کیا اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا،ان میں ماڈل کالونی کے رہائشی اعجازاعوان بھی ہیں ،جنہوں نے ملبے سے لوگوں کوبحفاظت نکالا ۔

اعجاز اعوان نے کہا کہ طیارہ حادثے کے وقت انہوں نے اپنے گھر سے دیکھا کہ پی آئی اے کا طیارہ بہت نچلی پرواز کررہا ہے اور اس میں آگ بھی لگی ہوئی ہے جسے دیکھ کر میں فوری طور پر باہر نکلا اور اس کے پیچھے جانے لگا ، مگر تھوڑی دیر بعد ہی طیارہ گھر پر گر گیا اور وہاں سے چیخنے کی آوازیں آنے لگیں جو کہ تھوڑی دیر بعد ہی آنا بند ہو گئیں اور اس کے بعد ہر طرف آگ لگ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر میں نے لوگوں کو جمع کرنا شروع کردیا اور پھر ہم تمام لوگوں نے وہاں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور اس گلی میں رہنے والی فیملی کے لوگوں کو نکالنے لگے اور ایک ایک کرکے تمام بزرگ حضرات ، خواتین اور بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔

اعجاز اعوان نے کہا کہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی پولیس ، رینجرز اور ریسکیو اداروں کے اہلکار پہنچا شروع ہوگئے ، جن کے ساتھ مل کر ہم نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ان کا ساتھ دیا ۔

تازہ ترین