• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معاشی استحکام کیلئے مثبت فیصلے کرے،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پڑوس ممالک میں کورونا وئرس میں اضافے کے باوجود شاپنگ مال ہوٹلیں کھول دی گئیں،حکومت کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکے اور معاشی استحکام کیلئے مثبت فیصلے کرئے،عوام معاشی طور پر بد حالی اور بھوک سے پریشان حال ہیں،کاروبار مکمل طور پر کھولنے دیا جائے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے،معاشی بد حالی کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے،عوامی مسائل ومشکلات کو دور کرنا بھی حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے،لاک ڈاؤن کو ختم کرکے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائی جائے،ملک کے حالات کی روشنی میں معاشی پالیسیاں مرتب اور لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر تاجر وسماجی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے،کورونا وائرس وباء سے اموات کم اور ہارٹ اٹیک وڈپریشن سے اموات زیادہ ہورہی ہیں۔
تازہ ترین