• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے مقد س مقامات پرحملے ہورہےہیں،مذہبی رہنما

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اوراسلامی تعاون تنظیم سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیر مولانا محفوظ مشہدی، مولانا محمد خان لغاری ،سید یوسف شاہ ، علامہ جاوید اکبر ساقی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا شمس الحق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عصمت اللہ معاویہ ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبد الرئوف فاروقی ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، علامہ ایوب صفدر ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر صابری، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا عبد اللہ رشیدی نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ آور ہیں ۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس واقعہ نے پوری دنیاکے مسلمانوں کو مغموم اور اشکبار کردیا ہے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی راہنمائوں حافظ حسین احمد ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو نے نے کہا کہ ہر انسان اس واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ حضرت عمر بن عبد العزیز ہر مسلمان کے لیئے قابل احترام ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں خلفائے راشدین کے دور کی یاد تازہ کیں اسی وجہ سے ہر مسلمان انھیں خلیفہ راشد کے طور پر یاد کر تا ہے ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ حسن رضا، ملک بخش الٰہی اور میاں فہیم اختر نے بھی سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہاکہ ا نتہائی دلخراش اور ناقابل برادشت واقعہ ہے۔
تازہ ترین