• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک جاں بحق ‘دو زخمی

صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی مردان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آدینہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے پر ظفر علی سکنہ یار حسین جاں بحق جب کہ ان کے دو ساتھی طاہر اور تنویر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جب کہ میت کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔
تازہ ترین