• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 72 ہزار 460ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 543 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 44 ہزار 954مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 963مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 28 ہزار 245 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں اموات بھی تمام صوبوں سے زیادہ یعنی 481 ہو چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 240ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 497 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10ہزار 27ہو چکی ہے جبکہ اموات 473 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 393 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 47افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 589کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 28 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 711کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک255مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین