• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گراں فروشی روکنے کیلئے سخت کارروائی کرے، مفتی نعیم

کراچی (پ ر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد سے غریب محروم ہیں ،مالدار طبقے کوہی فائدہ پہنچایا جارہاہے، ٹرانسپورٹیشن سمیت ہر چیز دن بدن مہنگی ہوتی جارہی ہے ، لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کا مہنگائی کے ذریعے بچا کھچا نوالہ چھینا جارہاہے۔پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اشیاء کی قیمتوں پر توجہ دینا بھی حکومتی ذمہ داری ہے، یہ بات جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جہاں تاجر براداری خود مشکلات کی شکار ہے وہی پر ان پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ ایسے عناصر کو صفوں سے باہر کریں جو عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر گراں فروشی کے مرتکب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی خوش آیند ضرور ہے لیکن حکومتی ذمہ داری بنتی ہے وہ اس کے فوائد غریب و نچلے طبقے تک پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کرے ۔ایک طرف ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریکارڈ اضافہ تو دوسری جانب دودھ، سبزیاں، آٹا،دالیں، چاول سمیت دیگر ضروری اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ۔ اس مشکل وقت میں گراں فروشی سے عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے اگر ایسا نہ کیاگیا تو ایک نیا بحران جنم لے گا جس کی ذمہ داری حکمران طبقے پر عائد ہوگی ۔

تازہ ترین