آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کنگنا رناوت بھارت کی امیر ترین افراد میں شامل ہونے کی خواہشمند

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بنگلے میں اپنا شاندار آفس کھولا جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئی۔ وہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع پروڈکشن ہاؤس منی کرنیکا فلمز کی مالک بھی ہیں اور اسی علاقے میں تین منزلہ بنگلے میں رہتی ہیں۔ اب انہوں نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ جب اپنی عمر کی 50ویںدہائی میں پہنچوں تو میرا شمار بھارت کے امیر ترین لوگوں میں ہو۔حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں بولی وڈ میں آؤٹ سائیڈر کہلاتی ہوں۔ لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ میں ایک چھوٹے شہر سے آنے والی دولت کی لالچی لڑکی ہوں۔ جو نہیں جانتے میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ جس روز میں گھر سے بھاگ کر آئی تھی اس وقت میری جیب میں صرف 1500 روپے تھے۔ عورت ہونے کے ناتے میں نے کبھی رقم کے بارے میں نہیں سوچا، لیکن جب مجھے چھوٹے شہر سے آنے والی دولت کی لالچی لڑکی کا طعنہ دیا گیا تو اس طعنے نے میری زندگی ہی بدل دی ۔ پہلے میری نظر میں مادی چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں تھی لیکن اب میں بھارت کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہونا چاہتی ہوں۔

دل لگی سے مزید