• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسنگ کیس: سلیم ملک نے کرکٹ بورڈ کے سوالات مسترد کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان سلیم ملک نے فکسنگ کیس میں اپنے وکلا کی مدد سے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا ہے۔ جسے وہ جلد جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پی سی بی کے ٹرانسکرپٹ میں پوچھے گئے سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسکرپٹ کے بجائے آئی سی سی نے اگر ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو وہ دی جائے۔ انہوں نے کہا اگر بورڈ کے پاس کچھ تھا تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔ جواب میں موقف ہے کہ بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے کس سے کیا بات ہوئی یاد رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ دوستوں میں ہنسی مذاق میں ہونے والی بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ جس برطانوی اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہو چکا ہے، اس لئے اس کی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2013 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو 25 صفحات کا ایک ٹرانسکرپٹ دیا تھا جو دراصل سلیم ملک کی انگلینڈ میں کسی مشکوک شخص کے ساتھ گفتگو تھی ۔

تازہ ترین