راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ غیرمتعلقہ دفعات کا حوالہ دیا گیا، ثابت کرنا ہوگا کہ مغوی ڈینیئل پرل ہی تھا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سندھ حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک بطور خصوصی پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کرنے کی درخواست معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ معطل کرنے کے لیے درخواست میں غیر متعلقہ دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے، آپ کو عدالت کی طرف سے اٹھائے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا، آپ کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ اغوا برائے تاوان کے لیے امریکی صحافی کو قتل کیا گیا۔