• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1161نیٹ میٹرنگ کنکشن کی تنصیب عمل میں لائی جا چکی‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں بجلی کے حصول کیلئے متبادل توانائی کے ذرائع سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ماحول دوست اور سستی بجلی کے حصول کیلئے نیٹ میٹرنگ سے بہتر کوئی اور متبادل ذریعہ موجود نہیں ہے، جس میں صارف سورج کی روشنی کی مدد سے نہ صرف اپنے استعمال کیلئے بجلی حاصل کرتا ہے بلکہ ضرورت سے زیادہ بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو فروخت کر سکتا ہے۔ آئیسکو ریجن میں نیٹ میٹرنگ کیلئے بہترین اور سازگار ماحول موجود ہے۔ اب تک آئیسکو کو نیٹ میٹرنگ کنکشن کیلئے ساڑھے 13سو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 1278کو نیپرا کی جانب سے لائسنس جاری کئے گئے اور ان میں سے 1161کنکشن کی تنصیب عمل میں لائی جا چکی ہے۔
تازہ ترین