• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا ایکسپریس60 فیصد بکنگ کے ساتھ کراچی روانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)بحال ہونےوالی زکریا ایکسپریس60 فیصد بکنگ کے ساتھ گزشتہ روز ملتان سےکراچی کے لئے روانہ ہو گئی،دو ماہ بعد روانہ ہونے والی ٹرین میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل اور ڈی سی او ریلوے حمید اللہ لاشاری بھی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا ملتان کینٹ اسٹیشن سے ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کے بعد ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس بحال ہونے سے رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔
تازہ ترین