انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کی وجہ سے ملنے والا بریک ان کے کیرئیر کو ایک دو سال بڑھا سکتا ہے۔
37 سالہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ان 55 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کےلیے چنا گیا ہے۔
گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ پر اینڈرسن انجری کا شکار ہو گئے تھے جس سے اب مکمل صتحیاب ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملنے والے آرام سے ان کے کیرئیر میں ایک دو سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
جیمز اینڈرسن 151 ٹیسٹ میچز میں 584 وکٹیں لے چکے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
ٹیسٹ میچ میں اُن کی بہترین بولنگ 71 رنز کے عوض 11 وکٹیں ہے جبکہ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں بہترین کارکردگی 42 رنز دے کر 7 وکٹ ہے۔