• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تمام بازار ایس او پیز کے ساتھ کھلے ہیں

اسلام آباد میں تمام بازار ایس او پیز کے ساتھ کھلے ہیں


بازار اور دکانیں کھلی رکھنے کے حکومتی فیصلے کے بعد اسلام آباد میں تمام بازار ایس او پیز کے ساتھ کھلے ہیں، شہری ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں بازاروں میں دکانیں مکمل طور پر کھلی ہیں، عید کے بعد رش تھم گیا، شہریوں کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، شہری معمول کی خریداری کررہے ہیں تو دکاندار بھی حکومتی فیصلے سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

حکومت کے 2 دن ہفتہ اور اتوار کو بازار بند رکھنے کے فیصلے پر چھوٹے تاجروں کو تحفظات بھی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے مطابق بازار پیر سے جمعہ صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

تازہ ترین