• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیکا شیراوت کی وائٹ ہاؤس میں انٹری نے تہلکہ مچا دیا

— تصاویر شوشل میڈیا
— تصاویر شوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شیراوت نے وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو ہر کسی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ کی خصوصی تقریب میں شرکت پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اُٹھا دیے کہ انہیں اس قدر خصوصی تقریب میں کس نے مدعو کیا؟

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے امریکا کے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ سالانہ کرسمس ڈنر سے مختلف تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہیں۔

یہ تقریب محدود مہمانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی شرکت کے باعث خاص اہمیت رکھتی ہے۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں ملیکا شیراوت وائٹ ہاؤس کے باہر اور داخلی راستے پر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گلابی اومبری لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ناقابلِ یقین ہے، اس پر شکر گزار ہوں۔

ان کی پوسٹس دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور کمنٹ میں صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

بعض صارفین نے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ بیشتر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اس تقریب میں دعوت کیسے ملی؟ ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو، مگر یہ دعوت کیسے ملی؟ جاننے کا تجسس ہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ’شو آف‘۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کرسمس ڈنر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، اس روایتی عیشائیے کی میزبانی ہر سال دسمبر میں امریکی صدر اور فرسٹ فیملی کرتے ہیں۔

وقت کے ساتھ یہ تقریب ایک سادہ خاندانی اجتماع سے بڑھ کر شاندار تقریبات کی شکل اختیار کر چکی ہے، جن میں سرکاری عملہ، معزز شخصیات اور مخصوص مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید