• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض کلچرل فائونڈیشن یوکے، کے سالانہ الیکشن،عمر دراز خان صدر منتخب

لندن (جنگ نیوز) فیض کلچرل فائونڈیشن یوکے، کے سالانہ انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس سلسلے میں تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سابق صدر اکرم قائم خانی نے کی۔ اجلاس نے طویل بحث و مباحثہ کے بعد متفقہ طور پر برطانیہ کے معروف پلاسٹک سرجن اور سابق طالب علم رہنما عمر دراز خان کو صدر جبکہ سیاسی و سماجی شخصیت علی خاقان مرزا کو اپنا جنرل سیکریٹری جبکہ پلوشہ بنگش نائب صدر، ارسلہ وحید کو جوائنٹ سیکریٹری، معروف ادبی شخصیت انجم رضا کو سیکریٹری مالیات اور یوسف ابراہیم کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر مجلس عاملہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تو منتخب اراکین میں ڈاکٹر حسن جاوید، ڈاکٹر عامر مختار، ڈاکٹر رحمان، ایوب اولیا، عاصم علی شاہ، محمد عامر، امتیاز علی خان، ارشد اولیا اور اکرم قائم خانی شامل ہیں۔ نومنتخب صدر نے اپنے صدارتی خطاب میں سابقہ صدر اکرم قائم خانی اور ان کی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ دنیا کے عظیم انقلابی شاعر فیض احمد فیض کے پیغام کو مظلوم طبقات تک پہنچانے کا کام جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانوں کے خلاف برپا ظلم و تشدد، ناانصافی، معاشی و سیاسی استحصال کا خاتمہ اسی وقت ہے جب ہم فیض کے افکار کو بروکار لاکر استحصال سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکریٹری علی خاقان مرزا نے تنظیم کے اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ اور کہا کہ جو بھاری ذمہ داری آپ لوگوں نے مجھے دی ہے میں اسے پوری کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کروں گا اور تنظیم کے سالانہ نمائندہ پروگرام لندن فیض میلے کو پہلے سے زیادہ بہتر، موثر اور فعال بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس کو نومنتخب انفارمیشن سیکریٹری یوسف ابراہیم نے آگاہ کیا کہ وہ تنظیم کی ویب سائٹ، فیض بک پیچ، یوٹیوب چینل اور جدید طرز پر استوار کریں گے اور تنظیمی اقدامات کو عام لوگوں کو سپورٹروں تک پہنچانے کے لیے برطانیہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال کے لیے پروگراموں اور فیض میلے کے انعقاد سے متعلق فیصلوں کے لیے جلد مشاورت شروع کی جائے گی اور اعلانات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین