• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستا ن لو کل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنمائوں سید ذوالفقار شاہ، ملک نوید اعوان، ملک نصیرالدین ہمایوں، غلام محمد ناز، رسول بخش شاہانی، گل نواز سواتی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 100 فیصد، تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم، ہائوس رینٹ اور میڈیکل الائونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور ملازمین کو ذہنی دبائوسے بچانے کے لیے سال میں ایک بار پھر ایک ماہ کی چھٹی بمعہ ایک ماہ کی تنخواہ بطور تفریحی الائونس دی جائے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرح بلدیاتی ملازمین کو بھی یوٹیلٹی الائونس، پراجیکٹ الائونس، سیکریٹریٹ الائونس اور اسپیشل رسک الائونس دیا جائے۔سرکاری اور بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کا فرق دور کرکے یکساں مراعات دی جائیں۔
تازہ ترین