• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے،عاطف بلو

کراچی (پ ر) ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک اپنے عوام کو ریلیف دے ر ہے ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرولیم کی قیمت کم ہو نے کے با وجود بجلی،گیس سمیت اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی نہ ہو نے سے عوام کو کو ئی فائدہ نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو تمام ضروری اشیا کی قیمتیں راتوں رات بڑھا دی جاتی ہیں جبکہ کمی ہو نے پر ادویہ سمیت کسی چیز کی قیمت کم نہیں کی جارہی۔عاطف بلو نے کہا کہ وزیر اعظم اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین