آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریونیو اضافے کیلئے ایف بی آر میں ٹیکس انفارمیشن پروسسنگ یونٹ قائم

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ٹیکس ریونیو میں اضافے اور پوٹینشل کے مطابق ٹیکس ریونیو کو جمع کرنے سے متعلق خامیوں کی بروقت نشاندہی کے لئے ایف بی آر میں ٹیکس انفارمیشن پروسسنگ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ آئی آر آپریشنز ونگ میں قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ممبر آئی آر آپریشنز ہوں گے جبکہ یونٹ کے کوآرڈینیٹر چیف آئی آر طارق حسین شیخ اور دیگر ممبران میں چیف آئی آر اینلسیز مس رضوانہ صدیقی‘ ایس ایس آئی ٹی ذوالفقار علی گوپنگ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ایس سید آصف جمیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ عمران اللہ ہوں گے۔ اس یونٹ کی آئی ٹی ماہرین معاونت کریں گے جن کو مارکیٹ سے ہائر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید