• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 10 ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے منشیات فروش جعفر ولد انداز گل اور شکیل ولد نعمت اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی ہےاسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے منشیات فرو ش نہال، کامل اور مجاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلوگرام ہیروئن، ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے منشیات فروش میاں عبدالوحید ولد فدا محمد سکنہ چمکنی اور اکرام ولد سید الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی ہےجار ی کارروائیوں کے دوران تھانہ خزانہ پولیس نے مشہور تین ملزمان اسحاق ولد یوسف، عثمان ولد یا سین اور ملنگ ولد عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین