آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خواتین کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران  خواتین کو بلیک میل کرنے والے شخص گرفتار کیا گیا ہے، خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عثمان خواتین کو نازیبا تصاویر بھیج کر ملنے کو کہتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز حکام کے مطابق ملزم کو خاتون کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے موبائل فون اور یو ایس بی بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید