• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کرگئے، سید مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا سے متاثر 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سب سے زیادہ 7547 کورونا ٹیسٹ کیے ہیں اور  آج ہی سب سے زیادہ 1824 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا کے مزید 487 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد 16022 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا سے اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے، سندھ میں اس وقت 16333 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے 15070 مریض گھروں پر زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 111 مریض آئسولیشن سینٹرز اور 1152 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے 1824 نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شرقی 323، ضلع جنوبی 299 اور ضلع وسطی میں 256 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورنگی 227، ملیر 120 اور ضلع غربی میں 59 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 73، گھوٹکی 36 اور شکارپور میں 24 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ جامشورو ، کشمور اور کندھ کوٹ میں 13،13 مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ قمبر اور شہدادکوٹ میں 10، خیرپور اور دادو میں 9،9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق اسی طرح میرپورخاص اور سجاول میں 8،8 اور جیکب آباد میں 7 نئے کیسز ظاہر ہوئے جبکہ نوابشاہ اور بدین میں 4،4 اور سانگھڑ میں 3 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین