• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی سرجانی میں لگی آگ پر قابو پانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو فون کرکے طوفانی ہوائوں کی وجہ سے سُرجانی ٹائون میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی ہدایت کی  ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر صورت عوام کی جان کی حفاظت کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں۔

بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑوں میں آگ لگ گئی

 کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑوں میں آگ لگ گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں آگ بجلی کے کنڈوں کے باعث لگی ہے۔

فدا حسین جانوری نے کہاکہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بھوسے میں لگی، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ 3 فائر ٹینڈر اور 5واٹر ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو اسنارکلز کے لیےکہہ دیا ہے۔

تازہ ترین