• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سروے اور آپریشنز

پاکستان کے 63 فیصد عوام کو وائرس سے متعلق خطرات پر شک، سروے


ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سروے اور آپریشنز جاری ہیں۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ 53 اضلاع کا سروے ہوا جبکہ پانچ لاکھ 43 ہزار 36 ہیکٹر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے آپریشن کیے گئے۔

ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی گیارہ سو 35 سے زائد ٹیمیں ایکشن میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔

ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی ادارے این ایل سی سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 82 ہیکٹر علاقے میں آپریشن کیا گیا۔

سندھ میں 31 لاکھ 26 ہزار 604 ہیکٹر ایریا کا سروے جبکہ 38 ہزار 6 سو 72 ہیکٹر علاقے میں آپریشن ہوا۔

خیبر پختونخوا میں 34 لاکھ 13 ہزار 926 ہیکٹر ایریا کاسروے ہوا، 42 ہزار 3 سو 36 ہیکٹر ایریا پرٹڈی دل کے خاتمے کا آپریشن کیا گیا۔

بلوچستان کے 92 لاکھ 7 ہزار 939 ہیکٹر علاقے میں سروے جبکہ دو لاکھ 87 ہزار 9 سو 46 ہیکٹر علاقےمیں آپریشن کیا گیا۔

قومی ادارے این ایل سی سی کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مختلف غیرروایتی طریقے بھی استعمال کیےجارہے ہیں۔

تازہ ترین