• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا۔اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔شرمیلا فاروقی پیپلز پارٹی کی مقتول خاتون رکن شہناز انصاری کی نشست پر پارٹی کی جانب سے نامزد کئے جانے کے بعد رکن اسمبلی بنی ہیں،بدھ کو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کرونا کی حالیہ وبا ء کے باعث سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔ اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ کارروائی کے آغاز میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے، صوبائی وزیر مرتضی ٰ بلوچ، طیارہ حادثہ میں شہید صحافی انصار نقوی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین