• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوگئیں، فیصل محمود

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاکستان کی صوبائی حکومت ہو یا وفاقی اور بلدیاتی حکومتیں تینوں کورونا وبا میں عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم کرنے میں مکمل نا کام ہو چکیں اور جیسے جیسے بلدیاتی الیکشن قریب آرہے ہیں ان تینوں حکومتوں اور تینوں جماعتوں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کو عوام کی خدمت کا بخار چڑھ گیا ہے اور پیٹ میں مروڑ بھی پڑ رہے ہیں کہ کہیں اقتدار کی مالا ان سے چھن نا جائے یہی وجہ ہے کہ عوام کو ان تینوں نے سبز باغ دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔ قوم کا ایک ایک فرد یاد رکھے آپ کا ووٹ قوم کی امانت ہے اور امانت میں خیانت کرنا ٹھیک نہیں ہے، ووٹ دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حکموانوں نے ماضی میں کیا دیا ہے۔ سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے ماضی میں کراچی کوترقی دی ہے، اب پاک سرزمین پارٹی بنا کر اپنے ساتھیوں کی نظریاتی تربیت کرنے کے لئے فکری نشستیں کر کے اپنی پوری فوج ایک ایک UC میں تیار کر لی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔ اب قوم پر لازم ہے کہ وہ سیاسی لٹیروں،سندھ کارڈ، مہاجر کارڈ اور نئے پاکستان کے دعویداروں کے بجائے پاکستان کی معاشی شہ رگ کو کروڑوں لوگوں کی جان بچانےوالے رہنما مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ اور سپورٹ دے۔
تازہ ترین