• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتوں کی پاکستان روانگی احسن اقدام ہے،حاجی اسد

بارسلونا (شفقت علی رضا ) پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی اسد حسین اور چیف آرگنائزر چوہدری محمد ادریس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر کے ساتھ مل کر بارسلونا میں وفات پا جانے والے پاکستانیوں کی میتوں کو وطن عزیز روانہ کرکے کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور اسپین میں جاری ایمرجنسی کی وجہ سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن منسوخ ہو چکے تھے ان حالات میں میتوں کو کارگو کے زریعے اور پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی خصوصی پروازوں سے پاکستان روانہ کیا گیا اور میتیں اسلامی طریقےسے دفن ہوئیں اور لواحقین نے اپنے پیاروں کا آخری دیدار کر لیا، اگر یہ میتیں پاکستان نہ پہنچتیں اور اسپین میں ہی دفن کر دی جاتیں تو میتوں کے لواحقین کو سکون نہیں ملنا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم قونصل جنرل بارسلونا کے اس احسن اقدام جو کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں سر انجام دیا، کو سلام پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ جس طرح موجودہ قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے قونصل خانے کے دروازے کھولے ہیں اسی طرح آنے والے قونصل جنرل بھی کمیونٹی کے ساتھ مل کر اپنی مدت ملازمت پوری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپین میں زندگی کی لہر دوبارہ سے واپس آگئی ہے جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ۔
تازہ ترین