• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ان لاک ہوتے ہی جیکلین فرننڈیز کے ہمراہ سائیکل پر نکل پڑے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے، سلمان خان اپنے کچھ قریبی لوگوں کے ساتھ اپنے پنویل واقع فارم ہاؤس میں ہی ہیں۔ سلمان خان نے لاک ڈاؤن پر اتنا عمل کیا ہے کہ وہ بہت ضروری حالات میں بھی اپنے فارم ہاؤس سے باہر نہیں نکلے ہیں، لیکن اب جیسے ہی لاک ڈاون ’ان لاک’ ہوا ہے تو پہلے ہی دن سلمان خان نوی ممبئی کی کھلی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ سلمان خان اکیلے نہیں، بلکہ اداکارہ جیکلین فرننڈیز بھی ان کے ساتھ سائیکلنگ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں اور ان کے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔جیکلین فرننڈیز بھی ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ان کے فارم ہاؤس پر ہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں سلمان خان سب سے آگے سائیکل چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پیچھے جیکلین فرننڈیز اور باقی کچھ لوگ نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کئی لوگ سلمان خان کے لئے چیئر کرتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور جیکلین فرننڈیز کا حال ہی میں ایک دلچسپ اور رومانٹک گانا ’تیرے بنا’ریلیز ہوا ہے، جو اسی فارم ہاؤس پر ہی شوٹ کیا گیا ہے۔ وہیں حال ہی میں عید الفطر پر سلمان خان کا گانا ’بھائی بھائی’ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں وہ ہندو - مسلم بھائی چارہ پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تازہ ترین