• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگامنڈی، ڈیفنس، سمن آباد، ہربنس پورہ اور دیگر علاقوں میں ڈاکے

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گلفام کے گھر سے5لاکھ10ہزار ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 4لاکھ60ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے ہارون کے گھر سے1لاکھ 80ہز ار طلا ئی زیورات اور دیگر سامان .ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے1لاکھ20ہز ار ، زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے صابر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے بشارت سے55ہزار اور دیگر سامان.وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فخر حسین کی فیملی سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم سے 24ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ شمالی چھائونی اور مصری شاہ سے گاڑیاں اور ہنجروال ،لوئر مال اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ کاہنہ کے علاقوں پانڈوکی ،لدھیکے بھلر اور جھالار میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ سے زائد زمینداروں کے لاکھوں روپے کے ٹیوب ویل چوری کرلیے ۔
تازہ ترین