• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل سے 53 اضلاح متاثر ہو چکے ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈی دل کے حملے سے 53 اضلاح متاثر ہو چکے ہیں ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں نے 121مربع کلو میٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا اور 2 کروڑ50 لاکھ ہیکٹر ایریا کا سروے بھی کیا جا چکا ہے ۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں انسداد ٹڈی دل کے لیے ایک لاکھ 74 ہزار 744 ہیکٹرعلاقےمیں آپریشن کیا گیا۔

سندھ میں 31 لاکھ 26 ہزار 604 ہیکٹر ایریا کاسروے جبکہ 38 ہزار 6 سو 72 ہیکٹر علاقے میں آپریشن ہوا۔

خیبر پختونخوا میں 34 لاکھ 86 ہزار 518 ہیکٹر ایریا کاسروے ہوا، 43 ہزار ہیکٹر سے زائد ایریا پرٹڈی دل کے خاتمے کاآپریشن کیاگیا۔

بلوچستان کے 93 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر علاقے میں سروے جبکہ 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر سے زائد علاقےمیں آپریشن کیا گیا۔

تازہ ترین