• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج


سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سندھ جرنلسٹ کونسل کے تحت جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی۔

وزیر اطلاعات سندھ اور ترجمان سندھ حکومت نے پریس گیلری میں آ کر صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرے کا اہتمام پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن اور سندھ جرنلسٹس کونسل کے تحت کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگ جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے، ان کی گرفتاری بدنیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ میر شکیل الرحمٰن صحافت کی آواز ہیں، انہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین