• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے بھاگنے سے ظاہر ہے ان کی چوری پکڑی گئی، عمران خان

شہباز شریف کے بھاگنے سے ظاہر ہے ان کی چوری پکڑی گئی، عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا بھاگنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا کیس بہت واضح ہے ان کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملکی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جبکہ آئندہ سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز اور پارلیمنٹری سیشنز پر بھی گفتگو بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کوآیندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کے لیے حکومتوں کو ہدایات دی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کے بھی احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا کورونا صورت حال سے متعلق اہم خطاب آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

تازہ ترین