• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کیخلاف پیپلزپارٹی احتجاج کریگی، وقار مہدی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے عمران خان کی حکومت کا مزدور دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کی سزا اسٹیل ملز کے کے مزدوروں کا معاشی قتل کر کے دے رہی ہے،پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کیخلاف پیپلزپارٹی احتجاج کریگی، عمران خان دعویٰ کرتے رہے کہ ہم اسٹیل ملز کو چلائیں گے۔ لیکن اسٹیل ملز کے ملازمین اپنی تنخواہوں اور پینشن کو ترس رہے ہیں۔ اور وفاقی حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان ملازمین کو 23 لاکھ روپے کا لولی پاپ دے کر برطرفی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ جو حکومت ایک اسٹیل ملز کو نہ چلا سکی وہ ملک کیا چلائے گی۔ گزشتہ 22 ماہ میں عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبورہوگئے ہیں۔

تازہ ترین