• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم

غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے تخمینوں کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے‘ آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

وزیر اعظم نے یہ ہدا یت آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کےحوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کے محصولات‘اخراجات اور آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش کیا۔ 

مشیر خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کی ترجیحات پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر بریف کیا۔ وزیرِ اعظم کو ایف بی آرمیں اصلاحات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ صنعتی عمل کا فروغ اور کاروباری برادری کو ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبے کی بحالی و فروغ‘حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز کے بہترین اور موثر استعما ل کو یقینی بنانے اور عوام پر پڑنے والے غیر ضروری حکومتی اخراجات کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

تازہ ترین