اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان جمعرات کو فون پررابطہ ہوا ۔ جس میں بالخصوص نیب کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران اورخاص طورپربجٹ کے موقع پر ایوان میں پارلیمانی اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔