• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری بشیر نسیم سیالویؒ شفقت و محبت کے پیکر تھے،طاہر نقشبندی

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) جامعہ مسجد عثمانیہ بریڈفورڈ کے مہتمم علامہ قاری محمد بشیراحمد طاہر نقشبندی قادری نے زینت القراءقاری محمد بشیر نسیم چشتی سیالویؒ کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآن کریم کی عظیم دولت کو نصف صدی تک کند ذہن طلباء کے سینوں میں روشن کیا، آپ شفقت و محبت کے پیکر تھے، برطانیہ میں بھی جب تشریف لائے تو انہوں نے برمنگھم اور بریڈفورڈ کی مختلف مساجد میں قران کریم کی تعلیمات سے لوگوں کے سینوں کو منور کیا۔ آپ نے ساری زندگی قرآن پڑھااور اس کی تعلیم دیتے رہے ۔ آپ کے طلباء کی تعداد ہزاروں میں ہے جو پاکستان ،یورپ ،یو کے میں آپ کے علمی فیضان کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔برطانیہ میں ان کے عقیدت مندوں میں قاری محمد علی ،قاری محمد امین،علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کے علاوہ بہت سے علماء و مشائخ ہیں جنہوں نے آپؒ کا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔ قاری محمد بشیر احمد طاہر نقشبندی نے کہا کہ قاری بشیر نسیم چشتی کی وفات سے مذہبی حلقوں میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا جامعہ عثمانیہ کی جملہ انتظامیہ نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار افسوس اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعاکی۔
تازہ ترین