• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 لندن (پ ر)سرور رانجھا رابطہ سیکرٹری پیپلز پارٹی برطانیہ پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو اور مرزا طاہر بیگ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگوحبیب احمد ریاض انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو نےسندھ کے وزیر برائے کچی آبادی اور پیپلز پارٹی ضلع ملیرکے صدر حاجی مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلام مرتضی بلوچ نے لاک ڈاون کے دوران بھی عوام کی خدمت جاری رکھی اور کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ پیپلز پارٹی گلاسگو غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین