• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اےنے حکومت بلوچستان کو 10ایکسرے مشین فراہم کر دیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حکومت بلوچستان کو 10ایکسرے مشین فراہم کر دی گئی ذرائع کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ا تھارٹی گزشتہ روز حکومت بلوچستان کو سرکاری ہسپتالوں کیلئے 10ایکسرے مشین فراہم کر دی گئی۔جبکہ این ڈی ایم اے اعلامیہ کے مطابق این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں 2لاکھ سے زائد ہیکٹر اراضی پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جاچکا ہے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے تقریبا 2 کروڑ 50 لاکھ ہیکٹر پر سروے ہو چکابلکہ ایریل اسپرے کے علاوہ غیر روایتی طریقوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے بلوچستان کے دو لاکھ 90 ہزار 353 ہیکٹر ایریا پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جا چکا ہے اس وقت بلوچستان کے 93 لاکھ 25 ہزار 657 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا جا چکاہے بلکہ خیبر پختونخوا میں اب تک 34 لاکھ 86 ہزار 518 ہیکٹر ،سندھ کے 38 ہزار 672 ہیکٹر ایریا پر انسداد ٹڈی دل آپریشن اور 31 لاکھ 26 ہزار 604 ہیکٹر ایریا پر سروے مکمل کی جاچکی ہے جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 180 ہیکٹر ایریا پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جا چکا ہے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس وقت بھی مختلف متاثرہ علاقوں میں سروے اور انسداد ٹڈی دل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
تازہ ترین