• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی طرف سے 2 گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 38 منصوبے مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال2019-20؁ء کے دوران 2 گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 38 منصوبے مکمل کئے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل پر 2 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ روپے لاگت آئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر عبدالکریم جمالی کے مطابق میپکو ریجن کے زیر انتظام 13اضلاع میں نہ صرف نئے گرڈ اسٹیشنز بنائے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈ اسٹیشنز کی استعدادکار میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین