• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیاس آرائیاں کرنے والے بے فکر رہیں، جلد برطانیہ سے واپس آؤنگا، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین  نے کہا ہے کہ میڈیا پر میرے دورۂ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

جہانگیر ترین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کے لیے برطانیہ آنا ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰه معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔

تازہ ترین