• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے ایپ متعارف

اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے ایپلیکیشن متعارف


نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے ایپلیکیشن متعارف کر دی ہے۔ اس ایپ  باآسانی فون میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

وینٹی لیٹر کی اس ایپ سے ایمرجنسی میں مددگار اور ہیلتھ کیئر ورکر سے رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ عوام کو اپنے نزدیکی اسپتال میں وینٹی لیٹرز اور بستر کی دستیابی سے متعلق آگاہی بھی ملے گی۔

پاک نگہبان ایپ کسی بھی ایمرجنسی کی صور ت میں زندگیاں بچانے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے، آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملک بھر میں 15459اسپتالوں کو منسلک کیا گیا ہے۔

آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے صُوبے اپنے اپنے ایریاز میں اسپتالوں کے اندر موجود سہولتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین