• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج فلائیڈ کا قتل اور نسل پرستی کیخلاف ویانا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ویانا(اکرم باجوہ) سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے امریکہ میں مقامی پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے وسط میں ایک ڈسٹرکٹ نزد کارپلاٹس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جارج فلائیڈ کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکن پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرہ کے موقع پرپولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کررکھے تھے۔ پولیس کے مطابق پچاس ہزار کے قریب لوگ نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ شروع میں پولیس کو صرف 10،000 سے زیادہ شرکا کی توقع تھی۔ طوفانی بارش کے باوجود ہر دس منٹ میں 5000 افراد آئے۔ ویانا میں ہیومن رائٹس اسکوائر پر لوگوں کا اتنا رش تھا کہ سانس لینا مشکل تھا اور کورونا ڈسٹنس 1.5 میٹر کی دوری کے اصول کو بڑی حد تک نظرانداز کیا گیا ۔پولیس کے مطابق مظاہرہ والی بلیکلائیوس ماٹر کی جگہ کو حفاظت میں رکھنا بھی ضروری تھا۔ آرگنائزر ریلی نگوسو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کیلئے تعلیم اور سیاست سمیت ہر سطح پر شمولیت کی ضرورت ہے۔ ہر سطح پر قبولیت اور احترام یہی ہم چاہتے ہیں۔ ریلی کے شرکاء کارل پلاٹس کی طرف بڑھے، لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے پولیس نے کار پلاٹس کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کردیا۔
تازہ ترین