• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں مبتلا قیدی کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیٹرل جیل میں قید اکبر مہناس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے جیل حکام کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کے لئے درخواست گزار وکیل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کورونا وائرس سے متاثر ملزم اکبر منہاس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس عمر سیال نے ریمارکس میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین