• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا عمران کیخلاف دعویٰ، جلدی سماعت کی درخواست

شہباز شریف کا عمران کیخلاف دعویٰ، جلدی سماعت کی درخواست


لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی جلدی سماعت کرنے کی متفرق درخواست دیدی عدالت نے فریقین کو 10جون کیلئے نوٹس جاری کرتےہوئے جواب مانگ لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور محمد سہیل انجم نے جمعہ کے روز شہبازشریف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں فریقین کے وکلاء کو 10 جون کے لئے سماعت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔متفرق درخواست جو میاں شہباز شریف نے دائر کی ہے ان کے وکلاء کا موقف ہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش نہیں ہورہے،ہتک عزت کا دعویٰ تین سال سے زیر التواء ہے، عدالت جلد دعویٰ کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت و ہرجانے کے مقدمے کی سماعت 22 جون کو مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین