• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی کمائی جیکی چن ، ول اسمتھ نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال سے بھی زیادہ

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح سال 2020میں بھی سب سے زیادہ کمانے والی دنیا بھر کی 100 شخصیات کی فہرست جاری کردی۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں بھارت سے صرف ایک ہی شخصیت بالی وڈ اداکار اکشے کمار جگہ بنانے میں کامیاب رہے، وہ فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار اکشے کمار نے گزشتہ 12 ماہ میں 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک کی کمائی کی، حیران کن طور پر چینی سپر اسٹار جیکی چن، ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیاز، گلوکارہ ریانا، ادکار ول سمتھ، ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ، رافیل نڈال، ٹریوس اسکاٹ اور اوپرا ونفرے بھی کمائی میں ان سے پیچھے رہے۔
تازہ ترین