• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں میں رونقیں بحال ،اکثریت نے ماسک استعمال کیے

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہرکے پارکوںمیں صبح اور شام کی سیر کرنے والوں کی رونقیں لگ گئیں، واک کرنےوالے 95فیصد سے زائد نے ماسک استعمال کئے جبکہ پی ایچ اے نے شام پونے 7 بجتے ہی پارک خالی کروانا شروع کر دیئے،پارکوں میں آنےوالوں نے پارکس کا وقت 10بجے رات کرنے کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹریک پر جاکنگ اور واک کرنے والے خواتین اور حضرات میں سے اکثریت نے ماسک پہنے ہوئےتھے جبکہ سیر کرنے کے لئے آنے والے افراد میں ماسک نہ پہننے کی شکایات ریس کورس پارک، باغ جناح، علامہ اقبال ٹائون سمیت دیگر پارکوں سے موصول ہوئی ہیں۔ واک اور جاکنگ کرنے والے خواتین و حضرات نے شام 7بجے سے پہلے ہی پی ایچ اے کی جانب سے پارکس بند کرانے پر شدید احتجاج کیاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ، سیکرٹری ہائوسنگ اور ڈی جی پی ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکس کے اوقات کار کورونا کے دنوں میں صبح فجر سے رات 10بجے تک کئے جائیں جبکہ اس حوالے سے ترجمان پی ایچ اے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ اوقات صبح فجر سے شام 7بجے تک کورونا کی وجہ سے ہیں اور پارکس میں بغیر ماسک کے انٹری منع ہے۔
تازہ ترین